QR CodeQR Code

کوئٹہ، پولیس مقابلے میں دو دہشتگرد ہلاک

29 Jan 2016 00:43

اسلام ٹائمز: لنک بادینی روڈ پر دہشتگردوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کیا، جس میں ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا، پولیس کی جوابی کارروائی میں دو حملہ آور موقع پر ہی مارے گئے، جبکہ دو فرار ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس پارٹی پر حملہ کرنے والے دو دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ اس پولیس مقابلے میں ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق لنک بادینی روڈ پر دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کیا، جس سے ایک اہلکار زخمی ہوا۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں دو ملزمان مارے گئے، جن کی شناخت نہ ہوسکی، تاہم ان کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد سرد خانے میں منتقل کردیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 516213

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/516213/کوئٹہ-پولیس-مقابلے-میں-دو-دہشتگرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org