QR CodeQR Code

ژوب کینٹ کے داخلی دروازے پر خودکش حملہ

30 Jan 2016 09:01

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق دھماکا کینٹ کے داخلی دروازے پر ہوا جہاں سے خودکش حملہ آور نے اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔ دھماکے کے نتیجے میں 6 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع ژوب کینٹ کے داخلی دروازے پر خودکش حملہ میں 6 سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ژوب میں دھماکا کینٹ کے داخلی دروازے پر ہوا، جہاں خودکش حملہ آور نے ژوب کینٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ تاہم سیکورٹی اہلکاروں کے روکنے پر حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دھماکے کے نتیجے میں 6 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 516416

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/516416/ژوب-کینٹ-کے-داخلی-دروازے-پر-خودکش-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org