0
Saturday 30 Jan 2016 09:01

ژوب کینٹ کے داخلی دروازے پر خودکش حملہ

ژوب کینٹ کے داخلی دروازے پر خودکش حملہ
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع ژوب کینٹ کے داخلی دروازے پر خودکش حملہ میں 6 سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ژوب میں دھماکا کینٹ کے داخلی دروازے پر ہوا، جہاں خودکش حملہ آور نے ژوب کینٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ تاہم سیکورٹی اہلکاروں کے روکنے پر حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دھماکے کے نتیجے میں 6 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 516416
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش