QR CodeQR Code

ملتان، دھڑ جڑی بچیوں کی طبعیت خراب ہو گئی، دوبارہ اسپتال منتقل

31 Jan 2016 14:10

اسلام ٹائمز: 14روز پہلے بوسن روڈ کے رہائشی نذر عباس کے ہاں تین بچیاں بیک وقت پیدا ہوئی تھیں، جن میں سے علیزہ اور فاطمہ کا دھڑ آپس میں جڑا ہوا تھا، تاہم ڈاکٹروں کی جانب سے ان کی صحت ٹھیک ہونے پر انھیں گھر بھیج دیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ ملتان میں دھڑ جڑی بچیوں کی طبعیت خراب ہونے پر انھیں دوبارہ چلڈرن ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھڑ جڑی بچیوں کو طبعیت خراب ہونے پر دوپارہ چلڈرن ہسپتال کے شعبہ انتہائی نگہداشت میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ 14 روز پہلے بوسن روڈ کے رہائشی نذر عباس کے ہاں تین بچیاں بیک وقت پیدا ہوئی تھیں، جن میں سے علیزہ اور فاطمہ کا دھڑ آپس میں جڑا ہوا تھا، تاہم ڈاکٹروں کی جانب سے ان کی صحت ٹھیک ہونے پر انھیں گھر بھیج دیا گیا تھا۔ والدین کے مطابق بچییوں نے دودھ لینا بند کر دیا تھا جس پر ان کی طبعیت خراب ہو گئی ہے، یہی وجہ ہے کہ انھیں دوبارہ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 516855

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/516855/ملتان-دھڑ-جڑی-بچیوں-کی-طبعیت-خراب-ہو-گئی-دوبارہ-اسپتال-منتقل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org