QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، نواب کے علاقے میں پولیس کی کارروائی اسلحہ برآمد

31 Jan 2016 23:57

اسلام ٹائمز: گومل یونیورسٹی پولیس نے نواب کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران مشتبہ مکان پر چھاپہ مار کے چار افراد کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے چار کلاشنکوفیں اور نائن ایم ایم پسٹل برآمد ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے مشتبہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے نواب کے علاقے میں مشتبہ مکان پر چھاپہ مارا۔ ایس ایچ او گومل یونیورسٹی کاشف ستار کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے مکان پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران مکان میں سے چار کلاشنکوفین اور نائن ایم ایم پسٹل برآمد ہوئے۔ پولیس نے موقع سے چار افراد کو گرفتار کرکے تفتیش کی غرض سے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ اسی طرح ناقص سیکورٹی پر ایک تعلیمی ادارے کے سربراہ کیخلاف مقدمہ درج کرکے اس کو گرفتار کرلیا، علاوہ ازیں راہزنی کیس کے دو اشتہاری ملزمان اعجاز اور دائود کو گرفتار کرلیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 517045

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/517045/ڈی-آئی-خان-نواب-کے-علاقے-میں-پولیس-کی-کارروائی-اسلحہ-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org