QR CodeQR Code

یوم یکجہتی کشمیر، ڈی آئی خان میں مختلف تنظیموں کے زیراہتمام ریلیاں و سیمینار

5 Feb 2016 15:10

اسلام ٹائمز: جماعت اسلامی کے زیراہتمام ٹاؤن ہال سے آزادی کشمیر ریلی نکالی گئی، جبکہ جماعت الدعوۃ کے مرکز سے ٹانک اڈے تک ریلی نکالی گئی، اسی طرح سنی تحریک کے زیرانتظام تاج مسجد سے توپانوالہ چوک تک یکجہتی ریلی نکالی گئی، جبکہ پیپلز پارٹی کے زیراہتمام جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ڈیرہ اسماعیل خان میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مختلف سیاسی و مذہبی جماعتو ں کے زیراہتمام ریلیاں و جلسے اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ڈیرہ اسماعیل خان میں جماعت اسلامی نے ٹاؤن ہال کے قریب کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ریلی نکالی، جوکہ پوسٹ آفس چوک پر پہنچ کے اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کی قیادت ضلعی امیر جماعت اسلامی زاہد محب اللہ نے کی۔ جماعت الدعوۃ کے زیراہتمام الدعوۃ مرکز سے ٹانک اڈے تک یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی، جس میں مختلف کالعدم تنظیموں کے ضلعی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس ریلی سے مختلف جہادی رہنماؤں نے خطاب کیا، اور بزور طاقت کشمیر کو آزاد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ریلی کی قیادت جماعت الدعوۃ کے صوبائی ترجمان عتیق الرحمن چوہان نے کی۔ سنی تحریک کے زیراہتمام تاج مسجد سے ایک جلوس نکالا گیا، جو توپانوالہ چوک پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر شرکاء نے کشمیریوں کے حق میں اور بھارتی مظالم کیخلاف نعرے بازی کی۔ بلاول ہاؤس میں پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیراہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک جلسے کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر مقررین نے کہاکہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے۔ کشمیر کے مسئلہ پر کوئی سودا بازی قبول نہیں کرینگے۔ بھارت کو کشمیر میں اپنے مظالم بند کرنا ہونگے۔


خبر کا کوڈ: 518311

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/518311/یوم-یکجہتی-کشمیر-ڈی-ا-ئی-خان-میں-مختلف-تنظیموں-کے-زیراہتمام-ریلیاں-سیمینار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org