QR CodeQR Code

افغانستان، ڈرون حملے میں 30 داعشی ہلاک

6 Feb 2016 16:03

اسلام ٹائمز: افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ ننگرہار میں امریکی فورسز کے ایک ڈرون حملے میں داعشی شدت پسندوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس میں تیس داعشی ہلاک ہوگئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی ڈرون حملے میں داعش کے مزید تیس شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں یہ ڈرون حملہ داعشیوں کے مرکز پر کیا گیا۔ جس میں تیس شدت پسند ہلاک، متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ ننگر ہار میں امریکی فورسز نے ڈرون حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم 30 شدت پسند ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ گزشتہ سال سے افغان سکیورٹی فورسز کو داعش کی جانب سے زبردست چیلنجز کا سامنا ہے، تاہم امریکی ڈرون حملے میں داعشی شدت پسندوں کو شدید نقصان کا سامنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 518556

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/518556/افغانستان-ڈرون-حملے-میں-30-داعشی-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org