0
Saturday 6 Feb 2016 16:03

افغانستان، ڈرون حملے میں 30 داعشی ہلاک

افغانستان، ڈرون حملے میں 30 داعشی ہلاک
اسلام ٹائمز۔ امریکی ڈرون حملے میں داعش کے مزید تیس شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں یہ ڈرون حملہ داعشیوں کے مرکز پر کیا گیا۔ جس میں تیس شدت پسند ہلاک، متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ ننگر ہار میں امریکی فورسز نے ڈرون حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم 30 شدت پسند ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ گزشتہ سال سے افغان سکیورٹی فورسز کو داعش کی جانب سے زبردست چیلنجز کا سامنا ہے، تاہم امریکی ڈرون حملے میں داعشی شدت پسندوں کو شدید نقصان کا سامنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 518556
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش