QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، گومل یونیورسٹی میں تین ہفتے بعد تدریسی عمل شروع

8 Feb 2016 15:13

اسلام ٹائمز: سانحہ چارسدہ کے بعد یونیورسٹی میں سکیورٹی خدشات کے باعث تعلیمی سرگرمیاں معطل کردی گئی تھیں، ڈی پی او ڈیرہ نے گومل یونیورسٹی کے دورے کے دوران انتظامیہ کو سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت کی۔


اسلام ٹائمز۔ گومل یونیورسٹی میں 23 روز بعد تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں۔ چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے بعد سکیورٹی خدشات کے باعث گومل یونیورسٹی میں بھی تعلیمی سرگرمیاں معطل کردی گئی تھیں۔ تاہم 23 روز بندش کے بعد یونیورسٹی میں درس و تدریس کا عمل پھر سے شروع ہو گیا ہے۔ تعلیمی سرگرمیاں بحال ہونے پر ڈی پی او ڈیرہ لیفٹیننٹ کمانڈر (ر) یاسر آفریدی نے گومل یونیورسٹی کا دورہ کیا، اور یونیورسٹی انتظامیہ کو سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پولیس عوام کی جان ومال اور عزت و آبرو کی حفاظت کیلئے ہروقت تیار ہے۔ طلباء کو چاہئے کہ اپنی توجہ صرف حصول تعلیم پر مرکوز رکھیں۔ کسی بھی قسم کی منفی سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 519140

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/519140/ڈی-آئی-خان-گومل-یونیورسٹی-میں-تین-ہفتے-بعد-تدریسی-عمل-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org