0
Monday 8 Feb 2016 15:13

ڈی آئی خان، گومل یونیورسٹی میں تین ہفتے بعد تدریسی عمل شروع

ڈی آئی خان، گومل یونیورسٹی میں تین ہفتے بعد تدریسی عمل شروع
اسلام ٹائمز۔ گومل یونیورسٹی میں 23 روز بعد تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں۔ چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے بعد سکیورٹی خدشات کے باعث گومل یونیورسٹی میں بھی تعلیمی سرگرمیاں معطل کردی گئی تھیں۔ تاہم 23 روز بندش کے بعد یونیورسٹی میں درس و تدریس کا عمل پھر سے شروع ہو گیا ہے۔ تعلیمی سرگرمیاں بحال ہونے پر ڈی پی او ڈیرہ لیفٹیننٹ کمانڈر (ر) یاسر آفریدی نے گومل یونیورسٹی کا دورہ کیا، اور یونیورسٹی انتظامیہ کو سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پولیس عوام کی جان ومال اور عزت و آبرو کی حفاظت کیلئے ہروقت تیار ہے۔ طلباء کو چاہئے کہ اپنی توجہ صرف حصول تعلیم پر مرکوز رکھیں۔ کسی بھی قسم کی منفی سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 519140
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش