QR CodeQR Code

کراچی میں 2016ء کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا، صوبائی محکمہ صحت کی تصدیق

8 Feb 2016 18:11

اسلام ٹائمز: گڈاپ کی یو سی 7 کے رہائشی 3 سالہ اعجاز خان ولد شیر علی خان میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، اعجاز خان کے والدین کا کہنا ہے کہ بچے کو کم از کم 9 مرتبہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے گڈاپ سے شہر میں سال کا پہلا پولیو کیس سامنے آیا ہے، جس کی تصدیق صوبائی محکمہ صحت نے بھی کر دی ہے۔ تفصلات کے مطابق کراچی کے علاقے گڈاپ کی یو سی 7 کے رہائشی 3 سالہ اعجاز خان ولد شیر علی خان میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اعجاز خان کے والدین کا کہنا ہے کہ بچے کو کم از کم 9 مرتبہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے تھے۔ واضح رہے کہ اعجاز خان رواں سال پہلا بچہ ہے، جس میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 519194

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/519194/کراچی-میں-2016ء-کا-پہلا-پولیو-کیس-سامنے-آگیا-صوبائی-محکمہ-صحت-کی-تصدیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org