QR CodeQR Code

لاہور، سٹی 42 پر فائرنگ کرنے والے ملزم گرفتار نہ ہو سکے

8 Feb 2016 21:33

اسلام ٹائمز: سی سی پی او لاہور امین وینس کا کہنا تھا کہ سٹی فورٹی ٹو پر حملہ کرنے والے ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے اور جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا جبکہ موقع سے حاصل ہونے والے گولیوں کے خول فرانزک کیلئے بھجوا دیئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سٹی فورٹی ٹو پر حملہ کرنے والے دہشت گرد پولیس تاحال گرفتار نہ کر سکی۔ سی سی پی او امین وینس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان تک جلد پہنچ جائیں گے۔ اتوار کے روز سٹی فورٹی ٹو کے دفتر پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی تھی، خوش قسمتی سے فائرنگ کے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ کے بعد پولیس افسران اور بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر کے کارروائی شروع کر دی۔ سی سی پی او لاہور امین وینس کا کہنا تھا کہ سٹی فورٹی ٹو پر حملہ کرنے والے ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے اور جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا جبکہ موقع سے حاصل ہونے والے گولیوں کے خول فرانزک کیلئے بھجوا دیئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 519255

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/519255/لاہور-سٹی-42-پر-فائرنگ-کرنے-والے-ملزم-گرفتار-نہ-ہو-سکے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org