QR CodeQR Code

پی آئی اے کا معاملہ مذاکرات کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے، شاہ محمود قریشی

9 Feb 2016 00:01

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ ، قومی ائیر لائن منامع بخش ادارہ بن سکتا ہے، نجکاری کے عمل کو فوری طور پر بند ہونا چاہیے، اس معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی فوری طور پر اجلاس بلوائیں۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کہتے ہیں پی آئی اے منافع بخش ادارہ بن سکتا ہے لوٹ سیل بند ہونی چاہیے، مذاکرات کے ذریعے ہی مسائل کا دیر پاحل ممکن ہو سکے گا۔ اسلام آباد میں سابقہ وزیر خارجہ صاحبزادہ یعقوب علی کے اہلہ خانہ سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت کی نیت پر شک ہے، ہمیں یقین ہے کہ پی آئی اے کا معاملہ مذاکرات کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے، قومی ائیر لائن منامع بخش ادارہ بن سکتا ہے، نجکاری کے عمل کو فوری طور پر بند ہونا چاہیے، اس معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی فوری طور پر اجلاس بلوائیں، انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیساں غیر واضح ہیں، مشترکہ مفادات کونسل کے ادارے کو بھی اہمیت نہیں دی جا رہی، طالبان کے ساتھ مذاکرات کا عمل آگے بڑھنا اچھا اقدام ہے، افغانستان کو اعتماد سازی کے لیے اقدامات کرنے چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 519301

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/519301/پی-آئی-اے-کا-معاملہ-مذاکرات-کے-ذریعے-حل-کیا-جا-سکتا-ہے-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org