QR CodeQR Code

پاک فوج کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹس شہید

9 Feb 2016 23:03

اسلام ٹائمز: آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے جبکہ شہید ہونے والے دونوں پائلٹس کی میتیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کا چھوٹا تربیتی طیارہ گجرات کے قریب گرنے سے دو پائلٹ شہید ہوگئے۔ حادثے کی تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، پاک فوج کا تربیتی طیارہ مشاق معمول کی پرواز پر تھا کہ گجرات کے قریب اچانک حادثے کا شکار ہو گیا۔ انسٹرکٹر پائلٹ میجر اظہر اور ٹرینی پائلٹ کیپٹن احمد شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے اور جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔ شہید ہونے والے دونوں پائلٹس کی میتیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 519592

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/519592/پاک-فوج-کا-تربیتی-طیارہ-گر-کر-تباہ-2-پائلٹس-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org