0
Tuesday 9 Feb 2016 23:03

پاک فوج کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹس شہید

پاک فوج کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹس شہید
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کا چھوٹا تربیتی طیارہ گجرات کے قریب گرنے سے دو پائلٹ شہید ہوگئے۔ حادثے کی تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، پاک فوج کا تربیتی طیارہ مشاق معمول کی پرواز پر تھا کہ گجرات کے قریب اچانک حادثے کا شکار ہو گیا۔ انسٹرکٹر پائلٹ میجر اظہر اور ٹرینی پائلٹ کیپٹن احمد شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے اور جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔ شہید ہونے والے دونوں پائلٹس کی میتیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 519592
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش