QR CodeQR Code

اسلامی جمعیت طلبہ 14 فروری کو ’’یوم حیا‘‘ منائے گی

11 Feb 2016 09:51

اسلام ٹائمز: گوجرہ میں اسلامی جمعیت طلبہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل ناظم رانا عثمان نے کہا کہ یوم حیا منانے کا مقصد نوجوان نسل کو گمراہی کے راستے پر چلنے سے روکنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی جمعیت طلبہ کے تحصیل ناظم رانا عثمان نے کہا کہ ویلنٹائن ڈے جیسے تہواروں کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ 14 فروری کو ’’یوم حیا‘‘ کے طور پر منائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یوم حیا منانے کا مقصد نوجوان نسل کو گمراہی کے راستے پر چلنے سے روکنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم حیا کے موقع پر تعلیمی اداروں میں خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ اسلامی جمعیت طلبہ تحصیل گوجرہ کے اجلاس میں حافظ عبد الوحید، حافظ سبطین جٹ، سیف اللہ کشمیری بھی شریک تھے۔


خبر کا کوڈ: 519958

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/519958/اسلامی-جمعیت-طلبہ-14-فروری-کو-یوم-حیا-منائے-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org