0
Thursday 11 Feb 2016 09:51

اسلامی جمعیت طلبہ 14 فروری کو ’’یوم حیا‘‘ منائے گی

اسلامی جمعیت طلبہ 14 فروری کو ’’یوم حیا‘‘ منائے گی
اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی جمعیت طلبہ کے تحصیل ناظم رانا عثمان نے کہا کہ ویلنٹائن ڈے جیسے تہواروں کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ 14 فروری کو ’’یوم حیا‘‘ کے طور پر منائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یوم حیا منانے کا مقصد نوجوان نسل کو گمراہی کے راستے پر چلنے سے روکنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم حیا کے موقع پر تعلیمی اداروں میں خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ اسلامی جمعیت طلبہ تحصیل گوجرہ کے اجلاس میں حافظ عبد الوحید، حافظ سبطین جٹ، سیف اللہ کشمیری بھی شریک تھے۔
خبر کا کوڈ : 519958
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش