QR CodeQR Code

ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد کوہاٹ سے گرفتار

11 Feb 2016 22:37

اسلام ٹائمز: پولیس اور خفیہ اداروں نے کے ڈی آئی کے علاقے میں مشترکہ کارروائی کرکے تحریک طالبان پاکستان کے انتہائی مطلوب دہشتگرد دلاور عرف مفتی کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔


اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ میں پولیس اور خفیہ اداروں نے مشترکہ آپریشن کرکے تحریک طالبان پاکستان کے انتہائی مطلوب دہشت گرد دلاور عرف مفتی کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس اور خفیہ اداروں نے کے ڈی آئی کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کیا۔ آپریشن میں بھاری نفری نے حصہ لیا، اور ایک گھر سے انتہائی مطلوب دہشت گرد دلاور عرف مفتی کو گرفتار کرلیا۔ ڈی پی او کوہاٹ کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے تھی۔


خبر کا کوڈ: 520158

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/520158/ٹی-پی-کا-انتہائی-مطلوب-دہشتگرد-کوہاٹ-سے-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org