0
Thursday 11 Feb 2016 22:37

ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد کوہاٹ سے گرفتار

ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد کوہاٹ سے گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ میں پولیس اور خفیہ اداروں نے مشترکہ آپریشن کرکے تحریک طالبان پاکستان کے انتہائی مطلوب دہشت گرد دلاور عرف مفتی کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس اور خفیہ اداروں نے کے ڈی آئی کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کیا۔ آپریشن میں بھاری نفری نے حصہ لیا، اور ایک گھر سے انتہائی مطلوب دہشت گرد دلاور عرف مفتی کو گرفتار کرلیا۔ ڈی پی او کوہاٹ کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے تھی۔
خبر کا کوڈ : 520158
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش