QR CodeQR Code

اسکولوں اور سیکیورٹی اداروں پر حملے کرنیوالوں کو جلد گرفتار کرلیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

12 Feb 2016 19:15

اسلام ٹائمز: سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو میں سید قائم علی شاہ نے کہا کہ دہشتگرد حملوں سے نہ تو سیکیورٹی فورسز مایوس ہونگی، اور نہ ہی عوام مایوسی کا شکار ہونگے، دہشتگرد عناصر نے ایک بار ہھر سر اٹھایا ہے، لیکن انہیں جلد قابو کر لیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ اسکول اور سیکیورٹی اداروں پر حملے کرنے والوں کو جلد گرفتار کر لیں گے، حملوں سے عوام اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مایوس نہیں ہوں گے۔ سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ دہشتگرد عناصر ہماری سیکیورٹی فورسز کو خاص طور پر نشانہ بنا رہے ہیں، ہمیں اس کی پرواہ نہیں ہے، تمام دہشتگردوں کے خلاف کارروائی ہوگی، تمام دہشتگرد جلد گرفتار ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد حملوں سے نہ تو سیکیورٹی فورسز مایوس ہونگی، اور نہ ہی عوام مایوسی کا شکار ہونگے، دہشتگرد عناصر نے ایک بار ہھر سر اٹھایا ہے، لیکن انہیں جلد قابو کر لیا جائیگا۔


خبر کا کوڈ: 520317

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/520317/اسکولوں-اور-سیکیورٹی-اداروں-پر-حملے-کرنیوالوں-کو-جلد-گرفتار-کرلیں-گے-وزیراعلی-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org