QR CodeQR Code

بلوچستان سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھا جائیگا، ناصر خان جنجوعہ

13 Feb 2016 14:30

اسلام ٹائمز: کوئٹہ میں وزیراعلٰی بلوچستان کیساتھ ملاقات کے دوران قومی سلامتی کے مشیر نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ صوبے سے دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے سیاسی اور عسکری قیادت ایک صفحہ پر ہے۔ متعلقہ سول و عسکری اداروں کے درمیان بہترین روابط کے نتیجے میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے وزیراعلٰی بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بلوچستان میں سکیورٹی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلٰی بلوچستان نے پرامن بلوچستان کے قیام کے لیے حکومتی اقدامات سے انہیں آگاہ کیا۔ قومی سلامتی کے مشیر نے صوبے میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے صوبائی حکومت کے اقدامات کو قابل اطمینان قرار دیا۔ ملاقات میں اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ صوبے سے دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے سیاسی اور عسکری قیادت ایک صفحہ پر ہے۔ متعلقہ سول و عسکری اداروں کے درمیان بہترین روابط کے نتیجے میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے جبکہ اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ بلوچستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھا جائے گا۔ چیف سیکرٹری بلوچستان چیف اللہ چٹھہ اور رکن صوبائی اسمبلی میر عاصم کرد گیلو بھی اس موقع پر موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 520531

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/520531/بلوچستان-سے-دہشتگردی-کے-مکمل-خاتمے-تک-چین-نہیں-بیٹھا-جائیگا-ناصر-خان-جنجوعہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org