QR CodeQR Code

بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کیلئے وظیفے میں 800 روپے کا اضافہ

14 Feb 2016 00:03

اسلام ٹائمز: فیصلے کا اطلاق یکم جولائی دو ہزار پندرہ سے ہوگا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ مستحقین کو بقایاجات اگلی قسط کے ساتھ ادا کر دیئے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کیلئے سہ ماہی وظیفے میں آٹھ سو روپے کا اضافہ کردیا۔ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پچاس لاکھ سے زائد مستحقین کیلئے خوشخبری ہے کہ وفاقی حکومت نے سالانہ وظیفہ اٹھارہ ہزار سے بڑھا کر اٹھارہ ہزار آٹھ سو روپے کر دیا ہے۔ فیصلے کا اطلاق یکم جولائی دو ہزار پندرہ سے ہوگا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ مستحقین کو بقایاجات اگلی قسط کے ساتھ ادا کر دیئے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 520662

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/520662/بےنظیر-انکم-سپورٹ-پروگرام-کے-مستحقین-کیلئے-وظیفے-میں-800-روپے-کا-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org