0
Sunday 14 Feb 2016 00:03

بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کیلئے وظیفے میں 800 روپے کا اضافہ

بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کیلئے وظیفے میں 800 روپے کا اضافہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کیلئے سہ ماہی وظیفے میں آٹھ سو روپے کا اضافہ کردیا۔ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پچاس لاکھ سے زائد مستحقین کیلئے خوشخبری ہے کہ وفاقی حکومت نے سالانہ وظیفہ اٹھارہ ہزار سے بڑھا کر اٹھارہ ہزار آٹھ سو روپے کر دیا ہے۔ فیصلے کا اطلاق یکم جولائی دو ہزار پندرہ سے ہوگا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ مستحقین کو بقایاجات اگلی قسط کے ساتھ ادا کر دیئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 520662
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش