QR CodeQR Code

پی آئی اے کے جاں بحق ملازمین کے لیے امداد کا اعلان

14 Feb 2016 10:25

اسلام ٹائمز: کراچی ائیرپورٹ پر جاں بحق ہونے والے دو ملازموں کے لیے وزیراعظم پاکستان کی طرف سے 25، 25 لاکھ روپے امداد اور دونوں خاندانوں سے ایک، ایک فرد کو پی آئی اے میں ملازمت دینے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو پانچ، پانچ لاکھ امداد دی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے پی آئی اے کے جاں بحق 2 ملازمین کے ورثاء کے لیے 25 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا ہے۔ کراچی ایئرپورٹ پر احتجاج کے دوران فائرنگ سے پی آئی اے کے 2 ملازم جاں بحق ہو گئے تھے۔ وزیراعظم پاکستان نے ان کے ورثاء کے لیے 25، 25 لاکھ روپے امداد اور دونوں خاندانوں سے ایک، ایک فرد کو پی آئی اے میں ملازمت دینے کا اعلان کیا ہے۔ احتجاج کے دوران زخمی ہونے والوں کو پانچ، پانچ لاکھ روپے امداد دی جائے گی۔ میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ دونوں ملازمین کی جانوں کا ضیاع پی آئی اے کے لیے ایک نقصان ہے، حکومت ان کے قتل کے ذمہ دار مجرموں کی تلاش کے لیے جاری تحقیقات کا جائزہ لیتی رہے گی اور متاثرہ اہل خانہ کو بھی تحقیقات میں پیشرفت سے آگاہ کیا جاتا رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 520710

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/520710/پی-آئی-اے-کے-جاں-بحق-ملازمین-لیے-امداد-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org