QR CodeQR Code

ویلنٹائن ڈے کو اسلامی اقدار کیخلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، فیاض احمد

15 Feb 2016 10:29

اسلام ٹائمز: فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعۃ الدعوۃ کے ضلعی مسؤل فیاض احمد نے کہا ہے کہ ویلنٹائن ڈے بدکاری اور بے حیائی کو فروغ دینے کی تحریک ہے، لاالہ الااﷲ کی بنیاد پر حاصل کئے گئے ملک میں مدینے کے کلچر کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعۃ الدعوۃ فیصل آباد کے ضلعی مسؤل فیاض احمد نے کہا ہے کہ مسلم معاشروں سے روحانی قدریں ختم کرنے کے لئے ویلنٹائن ڈے کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعۃ الدعوۃ کے ضلعی مسؤل فیاض احمد نے کہا ہے کہ مسلم معاشروں سے روحانی قدریں ختم کرنے کے لئے ویلنٹائن ڈے کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان بے حیائی کے سیلاب کو اپنے گھروں میں داخل ہونے سے روکیں، ویلنٹائن ڈے بدکاری اور بے حیائی کو فروغ دینے کی تحریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاالہ الااﷲ کی بنیاد پر حاصل کئے گئے ملک میں مدینے کے کلچر کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 520724

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/520724/ویلنٹائن-ڈے-کو-اسلامی-اقدار-کیخلاف-ہتھیار-کے-طور-پر-استعمال-کیا-جا-رہا-ہے-فیاض-احمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org