QR CodeQR Code

پشاور، سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، افغان باشندوں سمیت 4 مشتبہ افراد گرفتار

16 Feb 2016 11:40

اسلام ٹائمز: پولیس کے مطابق مشترکہ سرچ آپریشن تھانہ تہکال کی حدود میں سبحان آباد کے علاقہ میں کیا گیا۔ جس میں دو افغان باشندوں سمیت چار مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ آپریشن کے دوران لیڈیز پولیس کی مدد سے پچاس سے زیادہ گھروں کو چیک کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دورن 2 افغان باشندوں سمیت چار مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق مشترکہ سرچ آپریشن تھانہ تہکال کی حدود میں سبحان آباد کے علاقہ میں کیا گیا۔ جس میں دو افغان باشندوں سمیت چار مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ آپریشن کے دوران لیڈیز پولیس کی مدد سے پچاس سے زیادہ گھروں کو چیک کیا گیا۔ اور کرایہ داروں کے کوائف نہ دینے پر 20 مالک مکانوں کو نوٹسز بھی جاری کئے گئے۔


خبر کا کوڈ: 521280

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/521280/پشاور-سیکیورٹی-فورسز-کا-سرچ-ا-پریشن-افغان-باشندوں-سمیت-4-مشتبہ-افراد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org