QR CodeQR Code

نقدی سے بھرے امریکی طیارے کے لینڈنگ گیئر سے لاش برآمد

16 Feb 2016 16:09

اسلام ٹائمز: ساﺅتھ افریقہ جانیوالے نقدی سے بھرے امریکی طیارے نے زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں ہنگامی لینڈنگ کی، لیکن حکام اس وقت چکرا گئے، جب اُنہیں طیارے کے لینڈنگ گیئر سے ایک لاش ملی اور اب اس کی تحقیقات جاری ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں کرنسی سے بھرے امریکی طیارے کو فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی، طیارے کے لینڈنگ گیئر سے لاش ملنے کے بعد تحقیقات کا آغاز ہوگیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جرمنی سے آنیوالے طیارے نے تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہرارے میں ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی اور وہیں رک گیا۔ طیارے پر لگے خون کے دھبوں کے بعد جانچ پڑتال کے دوران لینڈنگ گیئرسے ایک لاش برآمد ہوئی، جس کے بعدزمبابوے نے طیارے کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ زمبابوے میں افریقی سفیر وسی مومبیلا نے بتایاکہ یہ انٹرنیشنل کارگو طیارہ جنوبی افریقہ کے ریزرو بینک نے جرمنی سے لیا تھا، جبکہ متعلقہ حکام اس معاملے کی چھان بین کر رہے ہیں۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق فلوریڈا کی کارگو کیریئر کا طیارہ جرمنی میں ایک پرنٹر سے لاکھوں جنوب افریقی رانڈز لارہا تھا۔


خبر کا کوڈ: 521358

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/521358/نقدی-سے-بھرے-امریکی-طیارے-کے-لینڈنگ-گیئر-لاش-برا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org