0
Tuesday 16 Feb 2016 16:09

نقدی سے بھرے امریکی طیارے کے لینڈنگ گیئر سے لاش برآمد

نقدی سے بھرے امریکی طیارے کے لینڈنگ گیئر سے لاش برآمد
اسلام ٹائمز۔ زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں کرنسی سے بھرے امریکی طیارے کو فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی، طیارے کے لینڈنگ گیئر سے لاش ملنے کے بعد تحقیقات کا آغاز ہوگیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جرمنی سے آنیوالے طیارے نے تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہرارے میں ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی اور وہیں رک گیا۔ طیارے پر لگے خون کے دھبوں کے بعد جانچ پڑتال کے دوران لینڈنگ گیئرسے ایک لاش برآمد ہوئی، جس کے بعدزمبابوے نے طیارے کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ زمبابوے میں افریقی سفیر وسی مومبیلا نے بتایاکہ یہ انٹرنیشنل کارگو طیارہ جنوبی افریقہ کے ریزرو بینک نے جرمنی سے لیا تھا، جبکہ متعلقہ حکام اس معاملے کی چھان بین کر رہے ہیں۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق فلوریڈا کی کارگو کیریئر کا طیارہ جرمنی میں ایک پرنٹر سے لاکھوں جنوب افریقی رانڈز لارہا تھا۔
خبر کا کوڈ : 521358
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش