QR CodeQR Code

حکومت جان بچانے والی ادویات کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں بے بس ہے، چوہدری سعید اقبال

18 Feb 2016 06:53

اسلام ٹائمز: فیصل آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی پی کے مقامی رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ موجودہ حکومت قوم کو ملٹی نیشنل کمپنیوں کی غلامی میں لانا چاہتی ہے، جسے پاکستان پیپلزپارٹی کبھی قبول نہیں کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی فیصل آباد کے رہنما اور سابق ایم این اے چوہدری سعید اقبال نے فیصل آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گڈگورننس کی دعویدار حکومت جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں پر کنٹرول کرنے میں بھی بے بس ہے۔ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن رہنما کا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کسی بھی ملک میں سب سے اہم شعبے تعلیم اور صحت کے ہوتے ہیں، مگر موجودہ حکومت نے ان دونوں شعبوں کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔ انہوں نے حکمرانوں کی معاشی پالیسیوں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت قوم کو ملٹی نیشنل کمپنیوں کی غلامی میں لانا چاہتی ہے، جسے پاکستان پیپلزپارٹی کبھی قبول نہیں کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 521761

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/521761/حکومت-جان-بچانے-والی-ادویات-کی-قیمتیں-کنٹرول-کرنے-میں-بے-بس-ہے-چوہدری-سعید-اقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org