0
Thursday 18 Feb 2016 06:53

حکومت جان بچانے والی ادویات کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں بے بس ہے، چوہدری سعید اقبال

حکومت جان بچانے والی ادویات کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں بے بس ہے، چوہدری سعید اقبال
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی فیصل آباد کے رہنما اور سابق ایم این اے چوہدری سعید اقبال نے فیصل آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گڈگورننس کی دعویدار حکومت جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں پر کنٹرول کرنے میں بھی بے بس ہے۔ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن رہنما کا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کسی بھی ملک میں سب سے اہم شعبے تعلیم اور صحت کے ہوتے ہیں، مگر موجودہ حکومت نے ان دونوں شعبوں کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔ انہوں نے حکمرانوں کی معاشی پالیسیوں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت قوم کو ملٹی نیشنل کمپنیوں کی غلامی میں لانا چاہتی ہے، جسے پاکستان پیپلزپارٹی کبھی قبول نہیں کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 521761
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش