QR CodeQR Code

کراچی کی نیو سبزی منڈی میں آتشزدگی

19 Feb 2016 18:18

اسلام ٹائمز: فائر بریگیڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ کراچی کی نیو سبزی منڈی کے دفتر میں لگی ہے، جو کہ شدت اختیار کر چکی ہے، جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے مزید تین فائر بریگیڈ کی گاڑیاں طلب کرلی گئی ہیں، جبکہ دفتر کے نچلے گودام میں لاکھوں روپے مالیت کا مال رکھا ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی نیو سبزی منڈی کے گودام میں آگ لگ گئی، جسے بجھانے کیلئے تین فائر بریگیڈ کی گاڑیاں مصروف عمل ہے۔تفصیلات کے مطابق فائر بریگیڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ کراچی کی نیو سبزی منڈی کے دفتر میں لگی ہے، جو کہ شدت اختیار کر چکی ہے، جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے مزید تین فائر بریگیڈ کی گاڑیاں طلب کرلی گئی ہیں، جبکہ دفتر کے نچلے گودام میں لاکھوں روپے مالیت کا مال رکھا ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ کے باعث تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، اور جلد ہی آگ پر قابو پا لیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 522107

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/522107/کراچی-کی-نیو-سبزی-منڈی-میں-ا-تشزدگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org