0
Friday 19 Feb 2016 18:18

کراچی کی نیو سبزی منڈی میں آتشزدگی

کراچی کی نیو سبزی منڈی میں آتشزدگی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی نیو سبزی منڈی کے گودام میں آگ لگ گئی، جسے بجھانے کیلئے تین فائر بریگیڈ کی گاڑیاں مصروف عمل ہے۔تفصیلات کے مطابق فائر بریگیڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ کراچی کی نیو سبزی منڈی کے دفتر میں لگی ہے، جو کہ شدت اختیار کر چکی ہے، جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے مزید تین فائر بریگیڈ کی گاڑیاں طلب کرلی گئی ہیں، جبکہ دفتر کے نچلے گودام میں لاکھوں روپے مالیت کا مال رکھا ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ کے باعث تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، اور جلد ہی آگ پر قابو پا لیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 522107
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش