QR CodeQR Code

مردم شماری کیلئے وفاق متبادل نظام تیار کرنے میں ناکام

21 Feb 2016 00:03

اسلام ٹائمز: جی ایچ کیو نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو صورتحال سے آگاہ کر دیا جس کے بعد مردم شماری میں حائل مشکلات مشترکہ مفادات کونسل کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مردم شماری کیلئے وفاق متبادل نظام تیار کرنے میں ناکام ہو گیا۔ حکومت کو مردم شماری مرحلہ وار کرانے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب میں مصروفیت کے باعث ادارہ شماریات فوجی اہلکاروں کی مطلوبہ تعداد کے بغیر مطلوبہ پلان تیار نہ کرسکا۔ ادارے نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو صورتحال سے آگاہ کر دیا جس کے بعد مردم شماری میں حائل مشکلات مشترکہ مفادات کونسل کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مشترکہ مفادات کونسل میں مردم شماری کرانے یا موخر کرنے کا حتمی فیصلہ ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 522498

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/522498/مردم-شماری-کیلئے-وفاق-متبادل-نظام-تیار-کرنے-میں-ناکام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org