QR CodeQR Code

امریکہ، مشی گن میں فائرنگ، متعدد افراد ہلاک

21 Feb 2016 12:31

اسلام ٹائمز: غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست مشی گن کے قصبے کالامازو میں کار میں سوار مسلح شخص نے مختلف مقامات پر فائرنگ کر کے 6 افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست مشی گن میں مسلح شخص نے مختلف مقامات پر فائرنگ کر کے کم از کم 6 افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست مشی گن کے قصبے کالامازو میں کار میں سوار مسلح شخص نے مختلف مقامات پر فائرنگ کر کے 6 افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 4 افراد کو ایک ریسٹورنٹ میں نشانہ بنایا گیا جب کہ 2 افراد ایک دکان میں گولیوں کا نشانہ بنے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق گاڑی میں سوار ایک سفید فام شخص نے لوگوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، 50 سالہ شخص کی تلاش کا کام شروع کر دیا گیا ہے تاہم بغیر تحقیقات کے فائرنگ کی وجوہات بیان نہیں کی جا سکتیں۔


خبر کا کوڈ: 522568

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/522568/امریکہ-مشی-گن-میں-فائرنگ-متعدد-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org