0
Sunday 21 Feb 2016 12:31

امریکہ، مشی گن میں فائرنگ، متعدد افراد ہلاک

امریکہ، مشی گن میں فائرنگ، متعدد افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست مشی گن میں مسلح شخص نے مختلف مقامات پر فائرنگ کر کے کم از کم 6 افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست مشی گن کے قصبے کالامازو میں کار میں سوار مسلح شخص نے مختلف مقامات پر فائرنگ کر کے 6 افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 4 افراد کو ایک ریسٹورنٹ میں نشانہ بنایا گیا جب کہ 2 افراد ایک دکان میں گولیوں کا نشانہ بنے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق گاڑی میں سوار ایک سفید فام شخص نے لوگوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، 50 سالہ شخص کی تلاش کا کام شروع کر دیا گیا ہے تاہم بغیر تحقیقات کے فائرنگ کی وجوہات بیان نہیں کی جا سکتیں۔
خبر کا کوڈ : 522568
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش