QR CodeQR Code

قلعہ عبداللہ، بارود سے بھری گاڑی برآمد

3 Mar 2016 11:06

اسلام ٹائمز: ایف سی ترجمان کے مطابق بارود سے بھری گاڑی کو کوئٹہ میں دہشت گردی کے لئے استعمال کیا جانا تھا، گرفتار دہشت گرد کو تفتیش کے لئے خفیہ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایف سی نے قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں کاروائی کے دوران دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا کر بارود سے بھری گاڑی برآمد کر کے ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف سی بلوچستان کے مطابق کاروائی ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں عمل میں لائی گئی، جہاں ایک کمپاؤنڈ پر چھاپہ مار کر بارود سے بھری گاڑی کو قبضے میں  لیکر ایک مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بارود سے بھری گاڑی کو کوئٹہ میں دہشت گردی کے لئے استعمال کیا جانا تھا، گرفتار دہشت گرد کو تفتیش کے لئے خفیہ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 525195

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/525195/قلعہ-عبداللہ-بارود-سے-بھری-گاڑی-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org