QR CodeQR Code

مصطفیٰ کمال کا آنا چودھری نثار کا آخری پتہ ہے جو ناکام ہوگا، علی رضا عابدی

3 Mar 2016 15:59

اسلام ٹائمز: اپنے ٹویٹر پیغام میں ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی ایم کیو ایم کو ٹارگٹ کیا جاتا رہا ہے اور مائنس ون فارمولے کی افواہیں گردش کرتی رہی ہیں مگر ایم کیو ایم کو ختم کرنے والے کبھی اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما علی زضا عابدی نے کراچی کے سابق ناظم مصطفی کمال کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کارکنوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، کارکن اپنی صفوں میں اتحاد رکھیں، فکر کی کوئی بات نہیں۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ متحدہ کے کارکنوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، مصطفی کمال کا آنا چودھری نثار کا اخری کارڈ ہے اور یہ بھی ناکام ہوگا۔ ایم کیو ایم کے خلاف پہلے بھی بہت سی پارٹیاں بن چکی ہیں۔ علی رضا عابدی نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی ایم کیو ایم کو ٹارگٹ کیا جاتا رہا ہے اور مائنس ون فارمولے کی افواہیں گردش کرتی رہی ہیں مگر ایم کیو ایم کو ختم کرنے والے کبھی اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے۔


خبر کا کوڈ: 525280

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/525280/مصطفی-کمال-کا-آنا-چودھری-نثار-آخری-پتہ-ہے-جو-ناکام-ہوگا-علی-رضا-عابدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org