QR CodeQR Code

گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

4 Mar 2016 19:03

اسلام ٹائمز: حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلٰی پرویز خٹک، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ، سابق گورنر کے پی کے سردار مہتاب عباسی راجا ظفر الحق، اکرم درانی اور امیر مقام نے بھی شرکت کی، مہتاب عباسی نے ذاتی مصروفیات کی بنا پر عہدے سے استعفٰی دیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے نئے گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے اپنے عہدے کا حلف لے لیا ہے۔ گورنر اقبال ظفر جھگڑا سے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ مظہر عالم نے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلٰی پرویز خٹک، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ، سابق گورنر کے پی کے سردار مہتاب عباسی، راجا ظفر الحق، اکرم درانی اور امیر مقام نے بھی شرکت کی۔ اس سے قبل سردار مہتاب عباسی نے ذاتی مصروفیات کی بنا پر گونر کے عہدے سے استعفی دیدیا تھا، جس کے بعد وزیر اعظم نے اقیال ظفر جھگڑا کو نامزد کیا تھا۔ اقبال ظفر جھگڑا کی بطور گورنر تعیناتی کو مسلم لیگ نواز کے عہدیداروں اور ورکرز نے خوش آئند قرار دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 525500

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/525500/گورنر-کے-پی-اقبال-ظفر-جھگڑا-نے-اپنے-عہدے-کا-حلف-اٹھا-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org