QR CodeQR Code

حیدرآباد میں چھاپے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے کسٹم انسپکٹر جاں بحق

6 Mar 2016 13:51

اسلام ٹائمز: کسٹم کے اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ نے مارکیٹ ٹاور میں اسمگلرز کے خلاف کارروائی کی، کسٹم اہلکاروں کو دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں کسٹم انسپکٹر غفار شیخ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار، جبکہ دیگر فرار ہوگئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کے ضلع حیدرآباد میں کسٹم کے اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ کے چھاپے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے کسٹم انسپکٹر جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں کسٹم کے اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ نے مارکیٹ ٹاور میں اسمگلرز کے خلاف کارروائی کی، کسٹم اہلکاروں کو دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں کسٹم انسپکٹر غفار شیخ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار، جبکہ دیگر فرار ہوگئے ہیں، فرار ہونے والے ملزمان اپنی گاری اور بڑی مقدار میں اسمگل شدہ گٹکا چھوڑ کر فرار ہوئے ہیں، مفرور افراد کے خلاف کارروائی تیز کر دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 525847

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/525847/حیدرآباد-میں-چھاپے-کے-دوران-ملزمان-کی-فائرنگ-سے-کسٹم-انسپکٹر-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org