QR CodeQR Code

کراچی میں شریف آباد تھانے پر نامعلوم افراد کا کریکر حملہ

7 Mar 2016 18:20

اسلام ٹائمز: پولیس کے مطابق دہشتگرد کریکر حملہ پولیس اسٹیشن کے اندر کرنا چاہتے تھے لیکن سیکیورٹی انتظامات کی وجہ سے کریکر گیٹ کے باہر پھینک کر فرار ہوگئے، کریکر حملے کے باعث کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے شریف آباد تھانے میں نامعلوم افراد کی جانب سے کریکر حملہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگرد کریکر حملہ پولیس اسٹیشن کے اندر کرنا چاہتے تھے لیکن سیکیورٹی انتظامات کی وجہ سے کریکر گیٹ کے باہر پھینک کر فرار ہوگئے، کریکر حملے کے باعث کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے جبکہ پولیس اہلکاروں نے دو موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد کی تلاش کیلئے علاقے میں کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 526089

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/526089/کراچی-میں-شریف-آباد-تھانے-پر-نامعلوم-افراد-کا-کریکر-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org