QR CodeQR Code

الطاف حسین کیخلاف برطانوی پارلیمنٹ کے سابق رکن جارج گالووے بھی میدان میں آ گئے

8 Mar 2016 08:47

اسلام ٹائمز: مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں جارج گالووے نے کہا ہے کہ ’دہشت کے بادشاہ الطاف حسین کیخلاف میری سرتوڑ محنت لگتا ہے کہ اب کسی ایک نتیجے پر پہنچنے والی ہے‘۔


اسلام ٹائمز۔ برطانوی پارلیمنٹ کے سابق رکن جارج گالووے بھی متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کیخلاف میدان میں آ گئے ہیں۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں جارج گالووے نے کہا ہے کہ ’دہشت کے بادشاہ الطاف حسین کیخلاف میری سرتوڑ محنت لگتا ہے کہ اب کسی ایک نتیجے پر پہنچنے والی ہے‘۔ واضح رہے کہ جارج گالووے پہلے بھی برطانوی حکومت سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کیخلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں، اور اکثر مقامات پر ان کی مخالفت کرتے ہوئے سامنے آتے رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 526175

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/526175/الطاف-حسین-کیخلاف-برطانوی-پارلیمنٹ-کے-سابق-رکن-جارج-گالووے-بھی-میدان-میں-آ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org