QR CodeQR Code

سپاہ محمد کے سربراہ علامہ غلام رضا نقوی حسن شاہ جھنگ میں سپرد خاک

8 Mar 2016 18:03

اسلام ٹائمز: علامہ غلام رضا نقوی مقامات مقدسہ کی زیارات کے بعد واپس پاکستان آرہے تھے کہ کوئٹہ کے قریب دل کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔ نماز جنازہ میں اہل علاقہ سمیت ملک بھر سے سپاہ محمد کے ہزاروں کارکنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔ کارکن میت کو کندھا دیتے ہوئے زار و قطار رو رہے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے ضلع جھنگ کے نواحی گاؤں حسن شاہ میں کالعدم سپاہ محمد پاکستان کے سربراہ علامہ غلام رضا نقوی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ مولانا سید نجم الحسن نقوی نے پڑھائی۔ مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان حسن شاہ میں ہی سپرد خاک کر دیا گیا۔ علامہ غلام رضا نقوی مقامات مقدسہ کی زیارات کے بعد واپس پاکستان آ رہے تھے کہ کوئٹہ کے قریب دل کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔ نماز جنازہ میں اہل علاقہ سمیت ملک بھر سے سپاہ محمد کے کارکنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔ کارکن میت کو کندھا دیتے ہوئے زار و قطار رو رہے تھے۔ اس موقع پر جنازے کے شرکاء کا کہنا تھا کہ علامہ غلام رضا نقوی کی وفات سے ملت جعفریہ ایک مجاہد سے محروم ہوگئی ہے۔ شرکاء نے کہا کہ مرحوم نے دشمنان اہلبیت کو لگام دی تھی اور ان کے خوف سے اسلام اور پاکستان کے دشمن کانپتے تھے۔ علامہ منور عباس علوی نے خصوصی خطاب کیا اور مصائب محمد و آل محمد بیان کئے، جبکہ نوجوان ماتم داری اور نوحہ خوانی بھی کرتے رہے۔ علامہ غلام رضا نقوی کی نماز جنازہ میں کسی مرکزی شیعہ قیادت نے شرکت نہیں کی۔ 


خبر کا کوڈ: 526261

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/526261/سپاہ-محمد-کے-سربراہ-علامہ-غلام-رضا-نقوی-حسن-شاہ-جھنگ-میں-سپرد-خاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org