QR CodeQR Code

الطاف حسین کی علالت کی افواہیں سازش کے تحت پھیلائی جا رہی ہیں، ندیم نصرت

9 Mar 2016 17:12

اسلام ٹائمز: میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں لندن رابطہ کمیٹی کے رکن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد نجی اور تنظیمی فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہیں اور وہ رابطہ کمیٹی، تنظیمی شعبہ جات اور ذمہ داروں سے رابطے میں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ندیم نصرت نے کہا ہے کہ الطاف حسین کی علالت کی افواہیں سازش کے تحت پھیلائی جا رہی ہیں جو کہ جھوٹ پر مبنی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے بیان میں ندیم نصرت نے کہا کہ الطاف حسین کی صحت بالکل ٹھیک ہے، ان کی صحت سے متعلق پھیلائی جانے والی افواہیں جھوٹ پر مبنی اور بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان افواہوں کا مقصد کارکنوں میں مایوسی اور انتشار پیدا کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے قائد نجی اور تنظیمی فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہیں اور وہ رابطہ کمیٹی ،تنظیمی شعبہ جات اور ذمہ داروں سے رابطے میں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 526451

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/526451/الطاف-حسین-کی-علالت-افواہیں-سازش-کے-تحت-پھیلائی-جا-رہی-ہیں-ندیم-نصرت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org