QR CodeQR Code

سیکولر لابی اسلامی قوانین ختم کرانے کیلئے کوشاں ہے، مولانا الیاس گھمن

12 Mar 2016 11:20

اسلام ٹائمز: سرگودہا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی اور اتحاد اہلسنت کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ اس سرزمین پر سب سے پہلے پرچم ہمارے اکابر نے لہرایا تھا، جسے ہم کبھی کسی صورت بھی سرنگوں نہیں ہونے دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے قائم مقام مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا محمد امجد خان اور عالمی اتحاد اہل السنت و الجماعت کے مرکزی امیر مولانا محمد الیاس گھمن نے سرگودہا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دور حاضر میں اسلام اور اہل اسلام کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اغیار اور لادین لابیاں پاکستان سے ہراس قانون کو ختم کرنے کی تگ و دو کر رہی ہیں، جس سے اسلامی تہذیب کو تقویت ملتی ہو، اس لیے دینی قوتوں کو باہمی سیاسی اتحاد پر سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس سرزمین پر سب سے پہلے پرچم ہمارے اکابر نے لہرایا تھا، جسے ہم کبھی کسی صورت بھی سرنگوں نہیں ہونے دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 526931

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/526931/سیکولر-لابی-اسلامی-قوانین-ختم-کرانے-کیلئے-کوشاں-ہے-مولانا-الیاس-گھمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org