0
Saturday 12 Mar 2016 11:20

سیکولر لابی اسلامی قوانین ختم کرانے کیلئے کوشاں ہے، مولانا الیاس گھمن

سیکولر لابی اسلامی قوانین ختم کرانے کیلئے کوشاں ہے، مولانا الیاس گھمن
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے قائم مقام مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا محمد امجد خان اور عالمی اتحاد اہل السنت و الجماعت کے مرکزی امیر مولانا محمد الیاس گھمن نے سرگودہا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دور حاضر میں اسلام اور اہل اسلام کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اغیار اور لادین لابیاں پاکستان سے ہراس قانون کو ختم کرنے کی تگ و دو کر رہی ہیں، جس سے اسلامی تہذیب کو تقویت ملتی ہو، اس لیے دینی قوتوں کو باہمی سیاسی اتحاد پر سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس سرزمین پر سب سے پہلے پرچم ہمارے اکابر نے لہرایا تھا، جسے ہم کبھی کسی صورت بھی سرنگوں نہیں ہونے دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 526931
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش