QR CodeQR Code

پاکستانی ایٹمی ہتھیاروں کی حفاظت پر اعتماد ہے،امریکی انٹیلی جنس چیف

19 May 2009 18:14

امریکی سی آئی اے چیف لیون پینیٹا نے کہا ہے کہ پاکستانی ایٹمی ہتھیاروں کی حفاظت پر اعتماد ہے،پاکستان کے ایٹمی اثاثے بالکل محفوظ ہیں۔لاس اینجلس میں سی آئی اے چیف لیون پینیٹا کا کہنا تھا کہ امریکا کو اعتماد ہے کہ پاکستانی ایٹمی ہتھیاروں کی حفاظت کا مناسب


لاس اینجلس:امریکی سی آئی اے چیف لیون پینیٹا نے کہا ہے کہ پاکستانی ایٹمی ہتھیاروں کی حفاظت پر اعتماد ہے، پاکستان کے ایٹمی اثاثے بالکل محفوظ ہیں۔لاس اینجلس میں سی آئی اے چیف لیون پینیٹا کا کہنا تھا کہ امریکا کو اعتماد ہے کہ پاکستانی ایٹمی ہتھیاروں کی حفاظت کا مناسب انتظام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ایٹمی ہتھیارروں کے مقام ہمیں نہیں معلوم۔ سی آئی اے چیف کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ پاکستانی ایٹمی ہتھیار طالبان کے ہاتھ لگیں،ہم پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں طالبان کے خلاف ڈرون حملے موثر ثابت ہو رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 5270

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/5270/پاکستانی-ایٹمی-ہتھیاروں-کی-حفاظت-پر-اعتماد-ہے-امریکی-انٹیلی-جنس-چیف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org