0
Tuesday 19 May 2009 18:14

پاکستانی ایٹمی ہتھیاروں کی حفاظت پر اعتماد ہے،امریکی انٹیلی جنس چیف

پاکستانی ایٹمی ہتھیاروں کی حفاظت پر اعتماد ہے،امریکی انٹیلی جنس چیف
لاس اینجلس:امریکی سی آئی اے چیف لیون پینیٹا نے کہا ہے کہ پاکستانی ایٹمی ہتھیاروں کی حفاظت پر اعتماد ہے، پاکستان کے ایٹمی اثاثے بالکل محفوظ ہیں۔لاس اینجلس میں سی آئی اے چیف لیون پینیٹا کا کہنا تھا کہ امریکا کو اعتماد ہے کہ پاکستانی ایٹمی ہتھیاروں کی حفاظت کا مناسب انتظام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ایٹمی ہتھیارروں کے مقام ہمیں نہیں معلوم۔ سی آئی اے چیف کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ پاکستانی ایٹمی ہتھیار طالبان کے ہاتھ لگیں،ہم پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں طالبان کے خلاف ڈرون حملے موثر ثابت ہو رہے ہیں۔

خبر کا کوڈ : 5270
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش