QR CodeQR Code

کراچی میں رینجرز کی چوکیوں پر 2 دستی بم حملے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

13 Mar 2016 13:13

اسلام ٹائمز: رینجرز کی چوکی پر پہلا حملہ گلشن اقبال میں موتی محل کے قریب ہوا، جہاں موٹر سائیکل سوار حملہ آور دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، جبکہ دوسرا حملہ حسن اسکوائر کے قریب عیسیٰ نگری کے علاقے میں ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی چوکیوں پر 2 دستی بم حملے کئے گئے، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ تفصلات کے مطابق رینجرز کی چوکی پر پہلا حملہ گلشن اقبال میں موتی محل کے قریب ہوا، جہاں موٹر سائیکل سوار حملہ آور دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، جس سے رینجرز کی چوکی کو نقصان پہنچا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ رینجرز کی چوکی پر دوسرا حملہ حسن اسکوائر کے قریب عیسیٰ نگری کے علاقے میں ہوا، تاہم خوش قسمتی سے اس حملے میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ رینجرز چوکیوں پر دستی بم حملوں کے بعد پولیس اور رینجرز کی بڑی تعداد متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئی، اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے۔


خبر کا کوڈ: 527217

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/527217/کراچی-میں-رینجرز-کی-چوکیوں-پر-2-دستی-بم-حملے-کوئی-جانی-نقصان-نہیں-ہوا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org