QR CodeQR Code

کراچی میں چند دنوں سے ایک عسکریت پسند گروپ دہشتگردی کو ہوا دے رہا ہے، سندھ رینجرز

13 Mar 2016 21:38

اسلام ٹائمز: اپنے بیان میں ترجمان سندھ رینجرز نے کہا کہ کراچی میں پُرتشدد کارروائیوں پر اکسانے والے افراد کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا، عوام ملک دشمن عناصر کے جھانسے میں نہ آئیں، اور ایسے عناصر کی اطلاع رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر دیں، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کرنے والوں کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ رینجرز نے کہا ہے کہ کراچی میں چند دنوں سے ایک عسکریت پسند گروپ دہشتگردی کو ہوا دے رہا ہے، جو لوگوں کو پُرتشدد کارروائیوں کی ترغیب بھی دے رہا ہے۔ اپنے بیان میں ترجمان سندھ رینجرز نے کہا کہ چند دنوں سے ایک عسکریت پسند گروپ لوگوں کو پُرتشدد کارروائیوں کی ترغیب دے رہا ہے، جبکہ آج صبح رینجرز کی چیک پوسٹوں پر ہونے والے کریکر حملے اور الزامات اسی کی کڑی ہیں، تاہم شہر میں پُرتشدد کارروائیوں پر اکسانے والے افراد کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا تھا کہ عوام ملک دشمن عناصر کے جھانسے میں نہ آئیں، اور ایسے عناصر کی اطلاع رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر دیں، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کرنے والوں کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 527323

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/527323/کراچی-میں-چند-دنوں-سے-ایک-عسکریت-پسند-گروپ-دہشتگردی-کو-ہوا-دے-رہا-ہے-سندھ-رینجرز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org