0
Sunday 13 Mar 2016 21:38

کراچی میں چند دنوں سے ایک عسکریت پسند گروپ دہشتگردی کو ہوا دے رہا ہے، سندھ رینجرز

کراچی میں چند دنوں سے ایک عسکریت پسند گروپ دہشتگردی کو ہوا دے رہا ہے، سندھ رینجرز
اسلام ٹائمز۔ سندھ رینجرز نے کہا ہے کہ کراچی میں چند دنوں سے ایک عسکریت پسند گروپ دہشتگردی کو ہوا دے رہا ہے، جو لوگوں کو پُرتشدد کارروائیوں کی ترغیب بھی دے رہا ہے۔ اپنے بیان میں ترجمان سندھ رینجرز نے کہا کہ چند دنوں سے ایک عسکریت پسند گروپ لوگوں کو پُرتشدد کارروائیوں کی ترغیب دے رہا ہے، جبکہ آج صبح رینجرز کی چیک پوسٹوں پر ہونے والے کریکر حملے اور الزامات اسی کی کڑی ہیں، تاہم شہر میں پُرتشدد کارروائیوں پر اکسانے والے افراد کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا تھا کہ عوام ملک دشمن عناصر کے جھانسے میں نہ آئیں، اور ایسے عناصر کی اطلاع رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر دیں، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کرنے والوں کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 527323
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش